مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماوں کے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو بہت متعدد ملکوں کی جانب سے مبارکباد کا پیغام موصول ہوا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب کو اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ اور قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران روس دوطرفہ تعلقات اچھی روایات اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہیں اور مشکل بین الاقوامی حالات کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
در ایں اثنا سربیا، کیوبا، وینزویلا، بھارت، کروشیا، قرقیزستان، افغانستان، الجزائر، آرمینیا، بلغاریہ، جورجیا اور رومانیہ، کے وزرائے خارجہ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کو تہنیتی پیغامات بھیجے اور ایرانی حکومت اور عوام کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ اور قومی دن پر مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ